جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

حیران کن ایجادات کی نمائش، دیکھنے والے دنگ رہ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی شہر لاس ویگاس میں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ حیران جن گیجیٹس اور ڈیوائسز پیس کردی گئیں، جیسے دیکھنے والی پر آنکھ حیران ہے۔

امریکا میں ہر سال کنزیومر الیکٹرانکس شو کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں جدید گاڑیاں، سی پی یوز اور زندگی میں آسانی پیدا کرنے والے دیگر آلات کو پیش کیا جاتا ہے۔

شو میںش ریک صارفین کی توجہ چند ہی چیزوں کی جانب ہوتی ہے لیکن رواں برس کرونا وائرس کے باعث شرکا کی تعداد انتہائی قلیل تھی جو دنگ کردینے والی ڈیوائسز کے نظر میں نہ آنے کا موجب بنی۔

- Advertisement -

رنگ بدلتی گاڑی :

ٹیکنالوجی نے ہر شے کا احاطہ کرلیا ہے لیکن گاڑیوں کو آرام دہ سفر کیلئے ایسی جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا جارہا ہے جس کی مثال ماضی میں کہیں نہیں ملتی۔.

لگژیاں گاڑیاں بنانے والی جرمن کمپنی بی ایم ڈبلیو نے ایسی گاڑی تیار کی ہے جو گرگٹ کی طرح رنگ بدل سکتی ہے، فی الحال اس گاڑی میں صرف تین رنگ (سیاہ، سفید، گرے) تبدل کرنے کی صلاحیت ہے وہ بھی گاڑی چلانے والے کی مرضی کے مطابق اگر چاہے تو پوری گاڑی کا رنگ بدلے وگرنہ آدھا یا پٹی جیسا۔

گاڑی میں لمحوں میں رنگ بدلنے کی صلاحیت کیلئے کمپنی نے ای انک میں موجود الیکٹروفوریٹک ٹیکنالوجی استعمال کی ہے۔

ٹوتھ برش :

فرانسیسی کمپنی نے ایسا برش تیار کیا ہے جس کے مختلف موڈز کو تبدیل کرکے صارف اپنے دانت کو دس سیکنڈ میں چمکا سکتا ہے۔

At-home urine test strip - CES 2022: New & impressive tech to blow your mind | The Economic Times

کمپنی فاس ٹیش نے وائے برش برانڈ کے تحت 2019 میں ایک کانسیپٹ ٹوتھ برش تیار کیا تھا جو دس سیکنڈ میں دانتوں کی صفائی کرتا تھا مگر اب جو اپ ڈیٹڈ برش متعارف کرایا گیا جس میں ڈیوائس کے دونوں اطراف ریشے موجود ہیں جس کی بدولت ڈیوائس کو پلٹنے کی ضرورت نہیں اور دونوں سے منہ خود بخود صاف ہوجائے گا۔

نئے کانسیپٹ برش میں چھ نئے وائبریشن موڈز بشمول گم کیئر، وائٹننگ اور پالشینگ اس نئے ٹوتھ برش میں موجود ہوں گے البتہ یہ برش ابھی صارفین کیلئے پیش نہیں کیا گیا۔

للی لیمپ :

یہ ایک خاص لیمپ ہے جو ڈیسلیکسیا (ایسا مرض جس کے شکار افراد کو الفاظ پڑھنے، پہچاننے، سجھنے اور لکھنے میں مشکل ہوتی ہے) سے متاثر افراد کو مطالعے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

Lili Lamp Can Help Dyslexic People Read Easier – TechAcute

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس کی پیٹنٹ ٹیکنالوجی مرر ایفیکٹ کے ذریعے دیر تک مطالعے کو آسان بناتی ہے۔

اس لیمپ میں ایسی فلیشز بنتی ہیں نو انسانی آنکھ کو نظر نہیں آتیں مگر متاثر افراد کے لیے الفاظ کو سمجھنا آسان بناتی ہیں، اس کی قیمت 349 یورو رکھی گئی ہے۔

ایل جی فٹنس بائیک :

ایل جی کمپنی نے فٹنس سائیکل چلانے کے شوقین افراد کیلئے تفریح کیلئے ایسا انتظام کیا ہے جس کی مدد سائیکل چلانے والے ایسا محسوس ہوگا کہ وہ کہیں باہر سائیکل چلا رہا ہے۔

Check Out This LG's Immersive Exercise Bike With Amazing OLED Pannels - Telegraph Star

ایسا تصور فٹنس سائیکل کے ساتھ نصب 55 انچ کا او ایل ای ڈی ڈسپلے کی مدد سے آئے گا جو آپ کو دلکش بیرونی مناظر دکھائے گا۔

نائکس سروسر :

سال کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی نمائش میں پیش کی گئی حیران کن ایجادات - Tech -  Dawn News

ایلین ویئر کا نائکس سرور مستقبل کی اسی ٹیکنالوجی سے لیس ہے جس کی مدد سے گھر کے اندر کسی بھی ڈیوائس کو ایک مخصوص ایپ سے ڈیوائسز کو سوئچ کیا جاسکے گا۔

اسمارٹ دروازے : 

سال کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی نمائش میں پیش کی گئی حیران کن ایجادات - Tech -  Dawn News

ماسونائٹ نامی کمپنی نے ایم پاور ڈور تیار کیا ہے جس میں ایک رنگ ویڈیو ڈور بیل اور اسمارٹ لاک نصب ہیں جبکہ متعدد سنسرز بھی اس کا حصہ ہیں۔

ڈیجیٹل گیٹار :

سب سے بڑی سالانہ ٹیکنالوجی نمائش میں اس بار کون کون سی حیران کن ایجادات پیش  کی گئیں – Sangat Mag

سام سنگ نے ایسا ڈیجیٹل گیٹار تیار کیا ہے جس کی مدد سے گیٹا سیکھنا بہت آسان ہوگیا ہے، سام سنگ کی سی لیب کے ڈیجیٹل گیتار زیم اسٹار میں ہر جگہ لائٹس نصب ہیں جو درست نوٹس کا عندیہ دیتی ہیں۔

انہیں ٹیکنالوجیز کی طرح اور بھی متعدد ایجادات نمائش کیلئے پیش کی گئی تھی جس کی مدد سے انسانی امور کی انجام دہی بہت زیادہ آسان ہوگئیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں