اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

شہباز شریف نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات ہائی کورٹ میں چیلنج کردیں

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات ہائی کورٹ میں چیلنج کردیں ، جس میں ایف آئی اے تحقیقات کو غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کیخلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ، درخواست امجد پرویز ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی۔

درخواست میں ایف آئی اے تحقیقات کوغیر قانونی قرار دینے اور ایف آئی آر کو خارج کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

شہباز شریف نے درخواست کے حتمی فیصلے تک ایف آئی اے کو تحقیقات سے روکنے کی استدعا کی جبکہ درخواست میں نیب اور ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ بد نیتی پرتحقیقات کی گئیں، جیل میں شامل تفتیش بھی کیا گیا، ایف آئی اےتحقیقات میں شہبازشریف کابےنامی اکاؤنٹ سامنےنہیں آیا۔

شہبازشریف نے مؤقف میں کہا ہے کہ منی لانڈرنگ کاکیس احتساب عدالت میں زیرسماعت ہے، ایک ہی الزام پر 2کیس نہیں بنائے جاسکتے۔

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں