جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

اب بلڈ شوگر ٹیسٹ کرنے کیلئے سوئی کا استعمال ضروری نہیں

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی کمپنی نے ایسی ڈیوائس تیار کی ہے جس کی مدد سے انگلی میں چھید کیے بغیر بلڈ شوگر ٹیسٹ کرنا ممکن ہوگا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی شہر لاس ویگاس میں سال کا سب سے بڑا الیکٹرانک شو منعقد ہوا جس میں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ڈیوائسز پیش کی گئی جن کا ماضی میں تصور بھی ممکن نہیں تھا۔

کنزیومر الیکٹرانک شو کے دوران مصنوعی ذہانت پر کام کرنے والی کمپنی سکانبو نے بغیر سوئی کے شوگر کی تشخیص کے ٹولز کی جھلک پیش کی، جو صرف انگلیوں کو مشین پر رکھنے سے بلڈ شوگر سے متعلق آگاہ کرتی ہے۔

- Advertisement -

کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایک پروٹوٹائپ ڈیوائس تیار کی ہے جو تین ای سی جی اور ایک پی پی جی (فوٹوپھیلتیموگرن) پر مبنی ہے جس کے ذریعے اضافی جانچ پڑتال کی جائے گی جب کہ الیکٹروڈز کی مدد سے ای سی جی ڈیٹا کو جمع کیا جائے گا۔

ساٹھ سیکنڈ تک جانچنے کے بعد خام ڈیٹا حاصل کرکے اس کا تجزیہ مشین لرننگ نیورل نیٹ ورک اور پھر ڈیپ نیورل نیٹ ورک پر کیا جاتا ہے، جس کی مدد سے گلوکوز کا نتیجہ سامنے آتا ہے۔

کمپنی اپنی ڈیوائس کو کمرشل کرنا چاہتی ہے اور جس کی منظوری کے لیے اس نے ایف ڈی اے رابطہ کیا ہے کہ تاہم اس ڈیوائس کی منظوری میں کافی وقت لگ سکتا ہے کیوں کہ ابھی تک کسی نے ایسی ڈیوائس تیار نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی کمپنی سے قبل نیوزی لینڈ کی آک لینڈ یونیورسٹی کے بائیو انجنیئرنگ انسٹیٹوٹ کے تحقیق کار بھی بغیر سوئی کا استعمال کیے بلڈ شوگر ٹیسٹ کرنے کا دعویٰ کرچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں