اشتہار

وزیر اعظم کی اسلام آباد ہراسگی اور موٹر وے ریپ کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کی ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نےاسلام آباد ہراسگی اور موٹر وے ریپ کیس کی پیروی پر رپورٹ طلب کرتے ہوئے وزارت قانون کو روزانہ فالو اپ کرکے کیسزمنطقی انجام تک پہنچانے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد ہراسگی کیس اور موٹروےریپ کیس کی پیروی پر رپورٹ طلب کرلی اور وزارت قانون کو ہدایت دی کہ روزانہ فالو اپ کرکےکیسزمنطقی انجام تک پہنچایا جائے۔

- Advertisement -

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شہریوں کے حقوق کا تحفظ حکومت کا اولین فرض ہے، ریاست ہرصورت ان کیسز کی پیروی کرکےملزمان کوسخت سزائیں دلائے گی۔

شہبازگل نے کہا کہ موٹر وے ریپ کیس میں موت کی سزا سنائی جا چکی ہے، اپیل 14 فروری کو عدالت میں سنی جا رہی ہے ، بھیانک جرائم کے عناصراعتدال پسند معاشرے اور انصاف کے نظام کیلئے چیلنج ہے۔

یاد رہے وفاقی حکومت نے عثمان مرزاکیس کی خود پیروی کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ خاتون کو برہنہ کرنے کی ناقابل تردید وڈیو بطور ثبوت موجود ہے ، ایسےعمل کرنے والے کو قانون کے مطابق سزاملنی چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں