اشتہار

صدر مملکت کورونا سے صحت یاب ہو گئے

اشتہار

حیرت انگیز

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کورونا وائرس سے صحت یاب ہو گئے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے ٹوئٹر پر کورونا سے صحت یاب ہونے سے متعلق پیغام جاری کیا ہے جس میں ‏انہوں نے شفایابی میں اللہ کا شکر ادا کیا۔

پیغام میں صدر مملکت نے لکھا کہ میرا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے الحمدللہ! آپ کی دعاؤں سے ‏میں اومیکرون کے اثر سے باہر آگیا ہوں۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ صدرمملکت 6 جنوری کو کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے۔ صدر مملکت نے اپنے ‏ٹوئٹ میں کہا کہ چار پانچ دن سے گلا خراب تھا مگر بہتر ہورہا تھا اور دو رات قبل چند گھنٹوں ‏کےلیے ہلکا بخار محسوس کیا لیکن اس کے علاوہ کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی۔

ڈاکٹر عارف علوی نے تمام دوستوں اور عزیزوں سے وبا سے محفوظ رہنے کےلیے احتیاط کی اپیل ‏کی اور ساتھ ہی دعا بھی لکھی ‘اور جب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہی (اللہ) شفا دیتا ہے’۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں