اشتہار

سعودی شہر میں پُراسرار واقعہ: ہزاروں مچھلیاں سڑکوں پر کہاں سے آگئیں؟ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی شہر طائف میں آنے والے سیلابی ریلے میں پراسرار طور پر ہزاروں مچھلیاں بھی دیکھی گئی ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سیلاب میں یہ مچھلیاں کہاں سے آئیں یہ اب تک واضح نہیں ہوسکا، لوگوں کا ماننا ہے کہ طائف کے علاقے میں فش فارم بھی قائم ہیں ممکنہ طور پر مچھلیاں وہاں سے نکل گئی ہوں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ السیل الکبیر علاقے میں آنے والے سیلابی ریلے میں مچھلیاں نظر آئیں، سوشل میڈیا میں مچھلیوں کی تصاویر اور ویڈیو شیئر ہو رہی ہیں۔

- Advertisement -

ادھر طائف میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ موسلادھار بارشوں کی وجہ سے مذکورہ علاقے میں سیلابی کیفیت پیدا ہوئی، انٹرنیٹ پر مچھلیوں کی ویڈیو وائرل ہونے پر واقعے کا جائزہ لے رہے ہیں۔

میونسپلٹی نے کہا سیلابی ریلے میں پائی جانے والی مچھلیوں کے قابل استعمال ہونے کا جائزہ لے رہے ہیں اگر یہ حفظان صحت کے اصولوں کے خلاف ہوا تو شہریوں کو ایسی مچھلیاں نہ کھانے کی ہدایت کی جائے گی۔

مقامی رہائشیوں کا کہنا تھا کہ قریبی علاقے میں مچھلیوں کے متعدد فارم ہیں جہاں سے سیلاب کی وجہ سے مچھلیاں بہہ گئی ہوں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں