جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

راشد خان نے بگ بیش لیگ میں تباہی مچادی

اشتہار

حیرت انگیز

افغانستان کے مایہ ناز لیگ اسپنر راشد خان نے بگ بیش لیگ میں تباہی مچادی۔

بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کرنے والے افغانستان کے مایہ ناز لیگ اسپنر نے میچ میں مقررہ اوورز میں 17 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

راشد خان بگ بیش لیگ میں 6 وکٹیں حاصل کرنے والے تیسرے بولر بن گئے۔

- Advertisement -

افغان لیگ اسپنر کو میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔

راشد خان کی 6 وکٹ لینے کی ویڈیو بگ بیش لیگ کے ٹویٹر ہینڈل سے شیئر کی گئی جس میں انہوں نے حریف کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

افغان لیگ اسپنر نے ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل کیریئر میں 56 میچز میں 56 وکٹیں حاصل کیں، وہ دو دفعہ پانچ وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ ان کے ہم وطن بولر مجیب الرحمان بھی آئی سی سی ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں