اشتہار

ٹیسٹ کرکٹ میں بھی ’فری ہٹ‘؟

اشتہار

حیرت انگیز

سابق جنوبی افریقی فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے ٹیسٹ کرکٹ میں بھی فری ہٹ کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ’ٹیسٹ کرکٹ میں بھی نوبال پر فری ہٹ ہونی چاہیے۔‘

اسٹین نے کرکٹ شائقین سے بھی رائے لی کہ کیا آپ کے خیال میں ٹیسٹ کرکٹ میں اگر بولر نوبال کروائے تو فری ہٹ ملنی چاہیے۔

- Advertisement -

ڈیل اسٹین کے ٹویٹ کو ای ایس پی این کرکٹ انفو نے بھی ٹویٹ کیا اور لکھا کہ فری ہٹ ٹیسٹ کرکٹ؟

سابق فاسٹ بولر نے مزید لکھا کہ ’تصور کریں کہ اسٹیو اسمتھ ٹیسٹ کے آخری دن آخری گیند نو بال کر رہے ہیں اور اینڈرسن کا اگلی گیند کو کلین بولڈ ہونے کے لیے فری ہٹ چھوڑنا اور ٹیسٹ بچانے کے لیے ناٹ آؤٹ ہونا قدرے مضحکہ خیز ہوگا۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوینٹی اور ون ڈے کرکٹ میں نوبال پر فری ہٹ دینے کا قانون متعارف کروایا گیا تھا اگر بولر نوبال کرواتا ہے تو اسے ایک بال اضافی کرنی پڑتی ہے اور اس پر بیٹر آؤٹ بھی نہیں ہوتا، صرف نوبال پر کھلاڑی رن آؤٹ ہوجائے تو اسے آؤٹ قرار دیا جاتاہے۔

Comments

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں