منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

سپر ماڈل نے مری میں شوٹنگ کا بائیکاٹ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی فیشن انڈسٹری کے سپر ماڈل حسنین لہری نے مری کا بائیکاٹ کرتے ہوئے اپنا کوئی بھی شوٹ کروانے سے انکار کردیا۔

ماڈل حسنین لہری نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ایک مختصر نوٹ میں مری کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کردیا، انہوں نے لکھا کہ جہاں تک انہیں یاد ہے، بطور فنکار جو کہ خوبصورت مناظر پیش کرنے کے لیے بہت محنت کرتے ہیں انہوں نے مری میں اپنے مزید پراجیکٹس کی شوٹنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حسنین لہری نے لکھا کہ ’لالچ کا ماسک پہنے وہاں جو لوگ ہیں دراصل یہ میری کے مافیا ہیں۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ’کیونکہ وہاں کے لوگ کبھی اس طرح گندے کاروبار چلانے کے لیے وہاں نہیں رہیں گے نہ ہی معصوم اور غریب لوگوں کو اُن کی کاروں میں مرنے دیں گے‘۔

ماڈل کا کہنا ہے کہ ’مری میں جوکچھ ہوا وہ وہاں کے مافیا کی غفلت کی وجہ سے ہوا‘۔

حسنین لہری نے مزید لکھا کہ’اَن مافیا کو ضرور سبق سیکھانا چاہیے‘۔

واضح رہے کہ مری میں شدید برف باری کے دوران گاڑی میں دم گھنٹے سے ایک ہی فیملی کے 8 افراد سمیت 22 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں