کراچی : شہرقائد کے باسی گزشتہ بارہ دن میں نہ صرف اپنے مال، قیمتی املاک بلکہ جانوں سے بھی گئے، صرف ڈکیتی مزاحمت پر5افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈاکوؤں کی دیدہ دلیری بڑھتی چلی جارہی ہے، سال کے پہلے مہینے میں بارہ روز کے دوران پانچ افراد گولیوں کا نشانہ بن کر زندگی کی بازی ہار گئے۔
اس حوالے سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈکیتی کی ان وارداتوں کےدوران مزاحمت پر29 شہری زخمی بھی ہوئے جنہیں مختلکف اسپالوں میں طبی امداد دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ12روزمیں ڈکیتی کی متعددوارداتیں ہوئیں، مجموعی طور پر 3کروڑ25لاکھ سے زائد کی رقم لوٹی گئی، رواں سال کے پہلےماہ کی پہلی بڑی ڈکیتی کلفٹن میں ہوئی۔
مسلح ملزمان نےشہری کو75لاکھ لوٹنے کے دوران مزاحمت پر قتل کردیا، رواں سال کی دوسری بڑی ڈکیتی پریڈی تھانےکی حدودمیں ہوئی۔
موبائل کمیونیکیشن کے دفتر سے4ملزمان48لاکھ روپے لوٹ کر لے گئے، مختلف وارداتوں میں5تولے سے زائد سونا لوٹ لیا گیا۔
گھروں میں ڈکیتی کے دوران 11قیمتی گھڑیاں اور لیپ ٹاپ لوٹے گئے،12روزمیں شہریوں سےدرجنوں موبائل فون چھین لےگئے۔
مسلح ملزمان نے ایک شاٹ گن،2پستول اور2رائفلز بھی چھینیں، مویشی چور8قیمتی جانور بھی گاڑی میں ڈال کر لے گئے، صبح سویرے تالا توڑکر2دکانوں سے10لاکھ کے موبائل چوری کرلیے گئے۔
رات گئے بلدیہ سعیدآباد میں شہری کو نامعلوم افراد نے گولی مار کر قتل کردیا، ویرباندھ کو75لاکھ، بزرگ کو موبائل فون لوٹنے کے دوران قتل کیا گیا، مقتول شاہ رخ کو اس کی والدہ اوربہن سے سونےکی چوڑیاں اتروانے کے بعد قتل کیا گیا۔