جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

بین الصوبائی وزرائےتعلیم کا اجلاس اچانک ملتوی کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ملک میں کورونا کیسز میں اضافے پر آج ہونے والا بین الصوبائی وزرائےتعلیم کا اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے۔

وزارت تعلیم کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس آج 11بجےہونا تھی جسے اب آئندہ ہفتے تک موخر کردیا گیا ہے، آئندہ اجلاس کی حتمی تاریخ کا اعلان بعد میں کیاجائےگا۔

اجلاس میں کرونا کی نئی قسم اومی کرون کے بڑھتے کیسز کا جائزہ لیا جانا تھا۔

- Advertisement -

یاد رہے چند روز قبل اپنی پریس کانفرنس میں وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ ہماری خواہش ہے کہ تعلیمی ادارے بند نہ کریں اور انہیں چلاتے رہیں تاہم اگر حالات زیادہ خراب ہوئے تو ہمیں تعلیمی ادارے بند کرنے پڑیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں کورونا وائرس کی شرح 6.12فیصد ہوگئی، این سی او سی

دوسری جانب ملک بھر میں گزشتہ24گھنٹے میں کورونا وائرس کےمزید5مریض انتقال کرگئے، مرنے والوں کی مجموعی تعداد 28ہزار992 تک جاپہنچی ہے۔

ادھر کراچی میں 24گھنٹےمیں مثبت کیسز کی شرح 20.45فیصد رپورٹ ہوئی ہیں، سندھ میں 24گھنٹےمیں 1645کیسز رپورٹ ہوئے، 1645میں سے 1433کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق 172مریض کی حالت تشویشناک ہیں جبکہ 14مریض وینٹی لیٹرپر زیر علاج ہیں، گزشتہ روز رپورٹ ہونیوالےکیسزمیں سے95فیصداومی کرون کےہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں