لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم پی اے بلال یاسین کا کہنا ہے کہ شوٹرز کے ساتھ اصل ملزمان کو بھی گرفتار کیا جائے اور مجھے اصل لوگوں کا بتائے جو حملے میں ملوث ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما بلال یاسین بلال یاسین نے شوٹر کی گرفتاری کے حوالے سے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا گرفتار شوٹرزسے کیا لینا دینا، حکومت مجھےاصل لوگوں کابتائے جو حملے میں ملوث ہیں۔
بلال یاسین کا کہنا تھا کہ شوٹرز کو پکڑنے کے ساتھ ساتھ اصل ملزمان کو گرفتار کیا جائے، جرائم میں ملوث عناصر حکومتوں کا شیلٹر لیتے ہیں جس کا کفارہ مجھے میں ادا کرنا پڑا۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ وزیراعلیٰ کےوزرامیرےساتھ میٹنگ کرکے گئے ہیں، جب ریاست کاڈرخوف ختم ہو جائےتوجرائم کی شرح بڑھ جاتی ہے، تحفظ دینا ریاست اوراداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے۔
یاد رہے گذشتہ روز پنجاب اسمبلی کے رکن بلال یاسین پرحملہ کیس میں پولیس نے دونوں شوٹرز کر گرفتار کرلیا گیا ،ذرائع کے مطابق شوٹرز ماجد اور کاشف بلال گنج ہی کے رہائشی ہیں، دونوں شوٹرز لوئر مال میں جوئے خانے کے رکھوالے بھی رہے، ایم پی اے بلال یاسین پر حملہ ایک دکان کے تنازعے پر کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ بلال یاسین پر 31 دسمبر کو قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا، جس میں وہ شدید زخمی ہو گئے تھے، انھیں کئی گولیاں لگی تھیں، اس معاملے میں شوٹرز کو اسلحہ فراہم کرنے والے افضل پٹھان کی گرفتاری عمل میں آئی تھی، دوران تفتیش افضل کے انکشاف پر 2 اہم کرداروں ساجد گرمااور محسن کے نام سامنے آ چکے ہیں۔