تازہ ترین

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

زیتون کا تیل موت کا خطرہ کم کرتا ہے، حیران کن انکشاف

امریکی محققین نے انکشاف کیا ہے کہ کھانے میں گھی کی جگہ زیتون کے تیل کا استعمال صحت کیلئے انتہائی مفید ہے۔

امریکا کے ہارورڈ ٹی ایچ چن اسکول آف ہیلتھ میں ہونے والی تحقیق سے ماہرین نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ کھانے میں نقصان دہ چکنائی کی جگہ زیتون کے تیل کا استعمال امراض قلب، کینسر، دماغی تنزلی (الزائمر) اور پھیپھڑوں جیسے امراض سے بڑھتے ہوئے موت کے خطرے کو کم کرتا ہے۔

تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ زیتون کے تیل میں متعدد اینٹی آکسائیڈنٹس، پولی فینولز اور وٹامنز ہوتے ہیں جو اچھی صحت کیلئے بے حد ضروری اور فائدہ مند ہیں جبکہ یہ دل کے لیے مفید چکنائی کے حصول کا اچھا ذریعہ بھی ہے۔

امریکی محققین نے اس مطالعے میں 1990 سے اب تک ہونے والی تحقیق میں شامل 90 ہزار افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا، جس کے نتائج سے ثابت ہوا کہ روزانہ آدھا چمچ زیتون کا تیل کھانے والے افراد میں امراض قلب سے موت کا خطرہ 19 فیصد، کینسر سے موت کا خطرہ 17 فیصد، دماغی تنزلی کے امراض سے موت کا خطرہ 29 فیصد اور پھیپھڑوں کے امراض سے موت کا خطرہ 18 فیصد تک کم ہوگیا تھا۔

اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل آف دی امریکن کالج آف کارڈیالوجی میں شائع ہوئے۔

Comments

- Advertisement -