جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

پاک بحریہ اور کسٹمز نے بلوچستان سے شراب کی کروڑوں مالیت کی بوتلیں ضبط کرلیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاک بحریہ اور کسٹمز نے منشیات کے خلاف مشترکہ آپریشن میں شراب کی بڑی کھیپ ضبط کرلی۔

پاک بحریہ کی جانب سے کسٹمز حکام کے ساتھ ملکر بلوچستان کے ساحل کے قریب سمندر میں انسداد منشیات آپریشن کیا گیا ہے، جس میں شراب کی 4600 بوتلیں پکڑی کی گئی ہیں۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ سمندر سے پکڑی گئی شراب کی بوتلوں کی مالیت عالمی مارکیٹ میں تقریباً سات کروڑ روپے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے صبط کی گئی منشیات مزید قانونی کارروائی کےلیے اینٹی نارکوٹکس فورس کے سپرد کردیں۔

ترجمان پاک بحریہ کا مزید کہنا تھا کہ منشیات اسمگلنگ کے خلاف کامیاب آپریشن سمندر میں مؤثر نگرانی کا نتیجہ ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں