جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

سعودی پاسپورٹ کا عالمی سطح پر7 درجے اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

عالمی سطح پر پاسپورٹس کی درجہ بندی میں سعودی پاسپورٹ طاقت میں رواں برس 7 درجے کا اضافہ ہوگیا ہے، سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سال2021 کے دوران سعودی پاسپورٹ عالمی درجہ بندی کے تحت 72 ویں نمبر پر تھا۔

ہینلی پاسپورٹ کی رپورٹ کے مطابق طاقتور ترین بین الاقوامی پاسپورٹ گراف میں سعودی پاسپورٹ نے تاجکستان کی ریاستوں کی جانب سے سعودیوں کے لیے ویزے کی پابندی ختم کیے جانے کے بعد مذکورہ پیشرفت حاصل کی۔

ہینلی پاسپورٹ درجہ بندی میں ایاٹا کے جاری کردہ اعدادوشمار پر انحصار کرتا ہے، اس بات کو بنیاد بناتا ہے کہ کسی بھی ملک کے پاسپورٹ پر کہاں کہاں بلا ویزے کے سفر کیا جاسکتا ہے اور کن کن ملکوں کے سفر کی اجازت ہے۔

- Advertisement -

ہینلی پاسپورٹ کی درجہ بندی کے مطابق پوری دنیا میں جاپان اور سنگاپور پہلی پوزیشن حاصل کیے ہوئے ہیں جبکہ جنوبی کوریا اور جرمنی دوسرے نمبر پر ہیں۔

اس کے علاوہ فن لینڈ، اٹلی، لکسمبرگ اور سپین تیسرے، آسٹریا، ڈنمارک، فرانس، ہالینڈ اور سویڈن چوتھے، آئرلینڈ اور پرتگال پانچویں، برطانیہ، امریکہ، سوئٹزر لینڈ، ناروے، بیلجیئم اور نیوزی لینڈ چھٹے نمبر پر ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں