تازہ ترین

’مجھ سے پانچ سال چھوٹا ہے اور باتیں سنو اس کی‘

اے آر وائی ڈیجیٹل کے میگا کاسٹ ڈرامہ سیریل ’صنف آہن‘ کی آٹھویں قسط کا پرومو گزشتہ دنوں جاری کیا گیا جس میں اداکاراؤں کو فوجی تربیت حاصل کرتے دکھایا گیا۔

صنف آہن کی آٹھویں قسط کے پرومو میں فوجی افسر شہریار کی جانب سے کہا جاتا ہے کہ ’ آپ لوگ پاکستان کی ملٹری اکیڈمی میں آگئیں ہیں یہاں پر آپ کو شیر کے جیسے بھاگنا ہے، اگر کسی کو چوٹ بھی لگے تو کسی میڈم کے منہ سے اُف نہ نکلے۔

وہ مزید کہتے ہیں کہ پی ایم اے میں شہریار کا نام سن کر پرندے بھی اُڑنا بھول جاتے ہیں، درخت ہلنا بھول جاتے ہیں۔

کبریٰ خان شہریار کے اس بیان پر کہتی ہیں کہ ’کم از کم پانچ سال چھوٹا ہے مجھ سے باتیں سنو اس کی۔‘

شہریار مزید کہتے ہیں کہ کہاں آئی ہیں آپ، پی ایم اے میں ہنسنا بہت ہے اور مسکرانا لعنت، کھانا سینئر شروع کرے گا اور سینئر ہی ختم کرے گا۔

ڈرامے میں شائستہ خانزادہ کا کردار نبھانے والی اداکارہ یمنیٰ زیدی ایک سین میں کہتی ہیں ’میرے پیٹ سے آوازیں آرہی ہیں ہمارے بھوک کی۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kübra Khan (@thekubism)

ہدایت کار ندیم بیگ اور پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے تعاون سے بنائے جانے والے ڈرامہ سیریل صنف آہن کی 7 اقساط نشر ہوچکی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا، ڈرامے کی آٹھویں قسط ہفتے کی رات 8 بجے نشر کی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں