منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

سی این جی اسٹیشنز کھولنے سے متعلق ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

پشاورہائی کورٹ نے سی این جی اسٹیشنز ہفتےمیں 3 دن کھولنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے سی این جی اسٹیشنز کی بندش کے خلاف دائر درخواستوں پر مختصر فیصلہ ‏سناتے ہوئے ہفتے میں 3 دن سی این جی کی فراہمی کا حکم دے دیا۔

مختصر فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سی این جی اسٹیشنز ہفتےمیں 3 دن صبح 9 سے 4 بجےتک کھلے رہیں گے، ‏جمعہ، پیر اور بدھ کوسی این جی اسٹیشن کھلےرہیں گے۔

سوئی گیس بحران کے باعث ڈپٹی کمشنر نے دفعہ 144 نافذ کی تھی اور سی این جی اسٹیشنز 20 جنوری تک بند ‏رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

سی این جی پر سیلز ٹیکس کیلئے نئی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں ریجن ون کے لیے قیمت ‏‏134 روپے 57 پیسے اور ریجن ٹو کیلیے قیمت128 روپے گیارہ 11 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

ایف بی آر کے مطابق ریجن ون میں خیبر پختونخواہ، بلوچستان اور پوٹھوہار جبکہ ریجن ٹو میں سندھ اور پنجاب ‏کے دیگرعلاقے شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں