اشتہار

فیس ماسک کا منفرد فائدہ سامنے آگیا، نئی تحقیق

اشتہار

حیرت انگیز

کورونا وبا سے بچاؤ کے لیے فیس ماسک کا استعمال کیا جاتا ہے تاکہ وائرس سے محفوظ رہا جاسکے لیکن اب نئی تحقیق میں ماسک کا منفرد فائدہ سامنے آگیا۔

کارڈف یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق درحقیقت کووڈ سے بچانے میں مددگار فیس ماسک پہننے والے افراد زیادہ پرکشش نظر آتے ہیں۔

تحقیق میں 40 مردوں کو شامل کرکے جائزہ لیا گیا کہ مختلف اقسام کے فیس ماسک سے ان کی کشش میں کیا تبدیلیاں آئیں۔

- Advertisement -

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ نیلے رنگ کے سرجیکل فیس ماسک چہرے کی کشش کو دیگر اقسام کے ماسکس کے مقابلے میں زیادہ بڑھا دیتے ہیں۔

محققین نے بتایا کہ کورونا کی وبا سے قبل ہونے والی تحقیق میں دریافت کیا گیا تھا کہ میڈیکل فیس ماسکس سے چہرے کی کشش گھٹ جاتی ہے تو ہم جاننا چاہتے ہیں کہ موجودہ وقت جب فیس ماسک کا اسعمال عام ہوگیا ہے تو اس حوالے سے تاثر بدلا ہے یا نہیں، جبکہ یہ بھی جاننا چاہتے تھے کہ ماسک کی اقسام سے کوئی اثر ہوتا ہے یا نہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ تحقیق کے نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ چہرے اس وقت زیادہ پرکشش محسوس ہوتے ہیں جب وہ نیلے سرجیکل ماسک سے ڈھانپے جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کی ممکنہ وجہ یہ ہے کہ شاید اس طرح کے ماسک طبی ورکرز استعمال کرتے ہیں اور اب ہم انہیں ان افراد سے جوڑتے ہیں جو نگہداشت یا طبی شعبے سے منسلک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شاید اس وقت جب ہم خود کو کمزور محسوس کرتے ہیں، فیس ماسک کا استعمال یقین دہانی دلانے کے ساتھ اس کو پہننے والے کے بارے میں زیادہ مثبت تاثر قائم کرتا ہے۔

تحقیق میں 43 خواتین کو مردوں کے فیس ماسک کے بغیر، کپڑے کے ماسک پہنے، نیل سرجیکل ماسک کے ساتھ اور کتاب کے سادہ سیاہ سرورق سے چھپے چہرے دکھا کر 1 سے 10 تک اسکور دینے کا کہا گیا۔

یہ تحقیق فروری 2021 میں ہوئی تھی جب برطانیہ میں فیس ماسک کے استعمال کو لازمی قرار دیئے 7 ماہ سے زیادہ عرصہ ہوچکا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں