ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

کیگن پیٹرسن کا شاندار کیچ، بلے باز بھی ہکابکا (ویڈیو دیکھیں)

اشتہار

حیرت انگیز

کیپ ٹاؤن: بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ میں پروٹیز کھلاڑی کیگن پیٹرسن نے شاندار کیچ تھام کر سب کو حیرت میں ڈال دیا۔

تفصیلات کے مطابق کیپ ٹاؤن ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوچکا ہے، بھارت کو جیت کے لئے 8 وکٹیں جبکہ پروٹیز کو 111 رنز کی ضرورت ہے، ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز بھارت اپنی دوسری اننگز میں محض 198 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور جنوبی افریقا کو جیت کے لئے 212 رنز کا ہدف ملا۔

میچ کے تیسرے روز پروٹیز بولرز بھارتی ٹیم پر قہر بن کر ٹوٹے تو فیلڈر نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا، میچ میں دلچسپ صورت حال اس وقت پیدا ہوئی جب
کیگن پیٹرسن نے انتہائی برق رفتاری کے ساتھ لیگ سلپ پر بھارتی بلے باز چیتشور پجارا کو کیچ تھام کر شائقین کرکٹ سمیت خود بھارتی بیٹر کو حیران کردیا

کیگن پیٹرسن کے اس شاندار کیچ کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور شائقین کرکٹ اسے سیریز کا بہترین کیچ قرار دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر متشمل سیریز 1-1 سے برابر ہے، کیپ ٹاؤن ٹیسٹ جیتنے والی ٹیم ٹیسٹ سیریز بھی اپنے نام کرلے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں