اسلام آباد : مشیر داخلہ و احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے شہباز شریف اور آصف زرداری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کل پارلیمان میں قادر فالودے والےکی منظورپاپڑوالےسےملاقات ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق مشیر داخلہ و احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ کل پارلیمان میں قادر فالودے والےکی منظورپاپڑوالےسےملاقات ہوئی، دونوں ملک کے مایہ ناز اور اربوں پتی سرمایہ دار ہیں، سنا ہے دونوں نے اکانومی اور بجٹ پر سیر حاصل بحث بھی کی، آخرکار انھی کے اشتراک سے بجٹ بھی پاس ہوا۔
کل پارلیمان میں قادر فالودے والے کی منظور پاپڑ والے سے ملاقات ہوئی۔دونوں ملک کے مایہ ناز اور اربوں پتی سرمایہ دار ہیں، سنا ہے دونوں نے اکانومی اور بجٹ پہ سیر حاصل بحث بھی کی!
اور آخرکار انھیں کے اشتراک سے بجٹ بھی پاس ہوا
No pun intended 🤣 pic.twitter.com/1fXrfkpRnB— Mirza Shahzad Akbar (@ShazadAkbar) January 14, 2022
دوسری جانب معاون خصوصی عثمان ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ پارلیمانی محاذ پر وزیراعظم اور پی ٹی آئی کی ایک اور جیت ہوئی، اپوزیشن 150لوگ ایوان میں اور 175 لوگ باہر جمع کر پائی ، اپوزیشن جماعتیں عمران خان کو بلیک میل نہیں کر سکتیں، میرا لیڈر عمران خان قوم کیساتھ ڈٹ کے کھڑا ہے اورکھڑا رہے گا۔