اتوار, دسمبر 15, 2024
اشتہار

کروڑوں مالیت کا مسروقہ سونا 22 سال بعد مالک کو واپس مل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : سنہ 1998 میں چوری ہونے والا 19 کروڑ روپے مالیت کا سونا بائیس برس بعد واپس مل گیا۔

چور ڈاکوؤں سے شاید ہی کسی ملک کا شہری محفوظ ہو، لیکن برصغیر میں چوری کے کیسز کچھ زیادہ رپورٹ ہوتے ہیں اور شاز و نادر ایسے مواقع آتے ہیں جس میں مسروقہ مال متاثرہ شخص کو واپس مل جائے۔

لیکن بھارتی فیملی کے ساتھ یہ انہونی ہوگئی، جس میں انہیں 1998 میں چوری ہونے والا سونا 22 سال بعد واپس مل گیا جس کی مالیت اب 19 کروڑ روپے بنتی ہے۔

- Advertisement -

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سونا 1998 میں چوری ہوا تھا جس کی شکایت درج ہوتے ہی پولیس نے کارروائی کی اور ملزمان کو سنہ 98 میں ہی گرفتار کرلیا تاہم قانونی کارروائی مکمل ہونے تک سونا پولیس تحویل میں چلا گیا اور 1999 میں ٹرائل شروع ہوا۔

کیس کے فیصلے کے انتظار میں فیشن برانڈ کے مالک ارجن دیشوانی 2007 میں انتقال کرگئے جس کے بعد ان کے بیٹے راجو دیشوانی نے کیس کو آگے بڑھایا، اور طویل انتظار کے بعد عدالت کا فیصلہ باالاخر دیشوانی فیملی کے حق میں آیا اور انہیں 22 سال بعد اپنا مسروقہ سامان واپس مل گیا۔

سونا فیشن برانڈ چراغ دن کے مالک راجو دیش وانی نے عدالت میں سونا خریدنے کی رسیدیں جمع کرائیں جس کے بعد عدالت نے 5 جنوری کو پولیس کو حکم دیا کہ سونا (ملکہ وکٹوریہ کی تصویر والا سونے کا سکہ، دو برسلیٹ، دو سونے کی اینٹیں) مالک راجو دیشوانی کے سپرد کردیا جائے۔

رپورٹ کے مطابق چوری کے وقت سونے کی مالیت 13 لاکھ بھارتی روپے تھی جو ریلیز کے وقت 8 کروڑ روپے (پاکستانی 19 کروڑ روپے) ہوچکی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں