ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

کیا یہ فلمی سین ہے یا حقیقت؟ (ویڈیو نے دل دہلا دئیے)

اشتہار

حیرت انگیز

چینی شہری سے تیز رفتار کار بے قابو ہوکر کار پارکنگ ایریا میں جا کھڑی ہوئی، واقعے کی دل دہلانے والی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔

گاڑیوں درست پارکنگ کا مسئلہ ہر ملک کے شہریوں کو درپیش ہے مگر ترقی یافتہ ممالک میں سخت ٹریفک قوانین کیساتھ ساتھ عوام بھی باشعور ہیں جو ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے گاڑیوں کو پارکنگ ایریا میں ہی کھڑی کرتے ہیں۔

لیکن کیا آپ نے سوچا ہے کبھی کوئی گاڑی خوفناک حادثے کا شکار ہو وہ گاڑیوں کے بیچ میں موجود خالی جگہ میں حادثاتی طور پر پارک ہوجائے۔

- Advertisement -

ایسا ہی ایک واقعہ چین کے شہر چونگ قنگ میں پیش آیا جہاں ایک ایک رفتار کار بے قابو ہوکر پارکنگ میں کھڑی تین گاڑیوں سے ٹکراتے ہوئے چھلانگ لگاکر چوتھی گاڑی سے پہلے موجود خالی جگہ پر جاکھڑی ہوئی، اس دوران حادثے کا شکار کار چوتھی گاڑی سے بھی ٹکرائی۔

حادثے میں ڈرائیور کو معمولی زخم آئے تاہم گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں