کپپ ٹاؤن ٹیسٹ میں بھارتی کھلاڑیوں کی جانب سے کی جانے والے غیر مہذبانہ حرکات کا سوشل میڈیا خوب چرچا ہے اور بھارتی ٹیم کا مذاق میمز کا سہارا لے کر اُڑایا جارہا ہے۔
ماجرا کچھ یوں ہے کہ گذشتہ روز کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم پر شکست کے بادل منڈلانے لگے تو بھارتی کپتان اور کھلاڑیوں نے اپنا غصہ ڈی آر ایس پر نکالا۔
جنوبی افریقا کی دوسری اننگز کے 21ویں اوور میں فیلڈ ایمپائر نے جنوبی افریقہ کے کپتان ڈین ایلگر کو روی چندرا ایشون کی گیند پر ایل بی ڈبلیو قرار دیا، جنوبی افریقہ کے کپتان نے اس فیصلے پر ریویو لیا تو ریویو میں فیصلہ واپس ہوگیا کیونکہ گیند سٹیمپ کے اوپر سے گزررہی تھی۔
ریویو ضائع ہونے پر بھارت لیگ اسپنر بھارتی کرکٹر روی چندرن ایشون نے وکٹ میں نصب مائیک پر اپنے غصے کا اظہار کچھ یوں کیا” آپ کو جیتنے کے لیے کوئی دوسرے حربے اپنانے چاہیئے”
یہ بھی پڑھیں: سابق انگلش کپتان ویرات کوہلی کی حرکت پر نالاں، بڑا مطالبہ کردیا
کے ایل راہول بھی ریویو ضائع ہونے پر جذباتی ہوئے اور مائیک میں جا بولا کہ "پورا ملک 11 کھلاڑیوں کے خلاف کھیل رہا ہے”، کپتان ویرات کوہلی نے تو حد کردی اور مائیک میں کہا ہے کہ "آپ کو تمام کھلاڑیوں پر نظر رکھنا ہوتی ہے صرف مخالف کھلاڑیوں پر نہیں”۔بھارتی کھلاڑیوں کے اس طرز عمل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی تو صارفین نے دل کھول کر اس پر تبصرے کئے، کوہلی کی تنقید پر شائقین سعید اجمل کا اتنا ذکر کررہے ہیں کہ آج ٹوئٹر پر سعید اجمل کے 10 برس پرانے واقعے کی وجہ سے وہ ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہیں۔
پاکستانی شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ بھارتیوں کو آج جس ڈی آر ایس کا دکھ ہے ، وہ 2011ء ورلڈ کپ میں اسی ڈی آر ایس سے مستفید ہوئی تھی جب سعید اجمل کی گیند پر ٹنڈولکر کا ایل بی ڈبلیو اوور ٹرن ہوگیا تھا۔
How did missing the stumps 😂😂
So Finally "Kohli" Proved That "Saeed Ajmal" Was Right..#SAvsIND #PSL2022 pic.twitter.com/SLY3GVIMSl— ZaBi Shaheen (@ZaBiShaheen2) January 14, 2022
Kohli was always an animated cry baby character who has no ethics to behave as a skipper. Dhoni should give some tips n let players know how to stay calm n act
— Big Bunker (@Faisal46677028) January 14, 2022
Buhat bura hwa💔💔💔💔 pic.twitter.com/MLnd38S2wU
— Xargar Axaan (@XargarAxaan2) January 13, 2022