منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

گوتم گمبھیر ویرات کوہلی پر برس پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: سابق بھارتی اوپنر گوتم گمبھیر بھارت اور جنوبی افریقہ کے میچ میں براڈ کاسٹرز پر تنقید کرنے پر ویرات کوہلی پر برس پڑے۔

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے تیسرے روز روی چندر ایشون نے ڈین ایگلر کو ایل بی ڈبلیو کیا مگر ڈی آر ایس نے فیصلہ تبدیل کردیا اور ایلگر آؤٹ ہونے سے بچ گئے لیکن یہ بات بھارتی ٹیم کو نہ بھائی۔

بھارتی کرکٹرز کے ایل راہول، ایشون اور کپتان ویرات کوہلی اسٹمپ مائیک پر آکر اپنی بھڑاس نکالتے اور براڈ کاسٹرز پر تنقید کرتے نظر آئے۔

- Advertisement -

ویرات کوہلی نے اسٹمپ مائیک کے پاس جاکر کہا کہ اسی طرح اپنی ٹیم پر فوکس کریں صرف اپوزیشن پر نہیں جبکہ ایشون نے بھی اسٹمپ پر جاکر براڈ کاسٹر پر تنقید کی اور اسی دوران نائب کپتان کے ایل راہول بھی چپ نہ رہے اور کہا کہ پورا ملک گیارہ کھلاڑیوں کے خلاف کھیل رہا ہے۔

مزید پڑھیں: جنوبی افریقا نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا

گمبھیر نے کوہلی سمیت دیگر کھلاڑیوں کی اس حرکت پر غصے کا اظہار کیا اور کوہلی کو انتہائی نابالغ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کوہلی اس طرح کی حرکتوں پر کبھی نوجوانوں کے آئیڈیل نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پہلی اننگز میں بھی وکٹ کے پیچھے کیچ پر آپ ففٹی ففٹی ہی رہے اور بولر کی اپیل کے باوجود بھی خاموش تھے۔

واضح رہےکہ بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان کیپ ٹاون میں جاری تیسرے ٹیسٹ میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب ڈین ایلگر ڈی آر ایس پر ایل بی ڈبلیو قرار پانے سے بچ گئے مگر بھارتی ٹیم کو یہ بات نہ بھائی۔

جنوبی افریقہ نے تیسرے ٹیسٹ میں بھارت کی جانب سے دیا جانے والا 212 رنز کا ہدف تین وکٹوں پر حاصل کرلیا اور سیریز بھی 2-1 سے اپنے نام کرلی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں