جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

انڈونیشیا میں زلزلے نے درو دیوار ہلا کر رکھ دیے

اشتہار

حیرت انگیز

انڈونیشیا میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ آیا جس سے عمارتیں لرز اٹھیں۔

غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کے علاقے جاوا میں چھ اعشاریہ سات کا زلزلہ آیا جس کے باعث لوگ عمارتوں سے باہر نکل آئے، زلزلے کے بعد تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

حکام کی جانب سے کسی قسم کی کوئی سونامی وارننگ بھی جاری نہیں کی گئی ہے، رپورٹ کے مطابق بانٹین صوبے میں زلزلے میں سونامی کا امکان نہیں تھا۔

- Advertisement -

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دارالحکومت جکارتہ میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے اور لوگ عمارتوں سے باہر نکلنے پر مجبور ہوگئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں