جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

علی زیدی 16 پی ٹی آئی خواتین ایم این ایز کے ہمراہ کراچی پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وفاقی وزیر علی زیدی پی ٹی آئی کی 16 خواتین ارکان قومی اسمبلی کے ہمراہ اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئے ہیں، انھوں نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے خلاف کل کا احتجاج حکمرانوں کی نیندیں حرام کر دے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کی 16 خواتین ارکان قومی اسمبلی وفاقی وزیر علی زیدی کے ہمراہ اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئیں، وہ کل کراچی پریس کلب پر ہونے والے احتجاج میں شرکت کے لیے کراچی پہنچی ہیں۔

علی زیدی نے اس موقع پر کہا کہ کل کا احتجاج صوبے کے حکمرانوں کی نیندیں حرام کر دے گا، کراچی کے شہریوں کی بڑی تعداد کل کے احتجاج میں شرکت کرے گی، ہم سندھ کے نا اہل حکمرانوں کو بتا دیں گے کہ کراچی کے عوام اپنے حقوق کے دفاع کے لیے کھڑے ہوگئے ہیں۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا ہم کسی صورت عوام کے حقوق پر زرداری مافیا کو قابض نہیں ہونے دیں گے، سندھ حکومت کے مسلط کردہ کالے قانون کے خلاف تحریک اب رکنے والی نہیں، کل میڈیا سے گفتگو میں اہم اعلان کروں گا۔

واضح رہے کہ سندھ میں بلدیاتی قانون کے خلاف اپوزیشن کا محاذ تیار ہو چکا ہے، پی ٹی آئی، ایم کیو ایم اور جی ڈی اے نے کل پریس کلب پر بھرپور احتجاج کا اعلان کیا ہے، سندھ اپوزیشن ارکان نے آج پریس کانفرنس میں مقامی حکومتوں کو اختیارات واپس کرنے کا مطالبہ کیا۔

ادھر جماعت اسلامی کا دو ہفتوں سے جاری دھرنا صوبائی حکومت کے لیے پریشانی کا باعث بن گیا ہے، اس لیے سندھ حکومت نے جماعت اسلامی سے ایک بار پھر رابطہ کیا، امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا بامعنی مذاکرات اور اقدامات تک دھرنا جاری رہےگا، اتوار کو ہم شاہراہِ فیصل پر بہت بڑا احتجاج کریں گے، کراچی کی مختلف سڑکوں پر بھی اب دھرنے ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں