ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

بھارتی کھلاڑیوں کی براڈ کاسٹر پر تنقید پر میچ ریفری کا ایکشن

اشتہار

حیرت انگیز

کیپ ٹاؤن میں بھارتی کھلاڑیوں کی جانب سے شکست پر جارحانہ رویہ اختیار کرنے پر میچ ریفری نے ایکشن لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں بھارتی کھلاڑیوں کی براڈ کاسٹر پر تنقید پر میچ ریفری نے ایکشن لے لیا، میچ ریفری نے بھارتی کھلاڑیوں کو سخت تنبیہ کرکے چھوڑ دیا۔

میچ ریفری نے بھارتی کھلاڑیوں کو کہا کہ آئندہ ایسا کرنے پر ایکشن ہوگا، آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق میں براڈ کاسٹر پر تنقید کا کوئی قانون نہیں ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کے سابق کھلاڑی ڈیرل کلی نن نے ویرات کوہلی پر جرمانے کامطالبہ کیا تھا، سابق انگلش کھلاڑی مائیکل وان نے بھی ویرات کوہلی پر جرمانے کا مطالبہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں: جنوبی افریقا نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا

یاد رہےکہ بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان کیپ ٹاون میں جاری تیسرے ٹیسٹ میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب ڈین ایلگر ڈی آر ایس پر ایل بی ڈبلیو قرار پانے سے بچ گئے مگر بھارتی ٹیم کو یہ بات نہ بھائی۔

جنوبی افریقہ نے تیسرے ٹیسٹ میں بھارت کی جانب سے دیا جانے والا 212 رنز کا ہدف تین وکٹوں پر حاصل کرلیا اور سیریز بھی 2-1 سے اپنے نام کرلی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں