جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

معروف بھارتی کامیڈین کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی فلم ساز نے معروف کامیڈین کپل شرما کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان کردیا۔

بھارت کے کامیڈی سپر اسٹار کپل شرما آج دنیا کے سامنے ایک خوشحال اور کامیاب ترین اداکار کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں لیکن ان کی کامیابی سے قبل کے حالات کوئی نہیں جانتا۔

فلم بینوں کے سامنے بھارتی کامیڈین کپل شرما کی زندگی کے چھپے ہوئے راز، زندگی کے وہ پہلو جو اب تک پوشیدہ ہیں انہیں سامنے لانے کےلیے پروڈیوسر مہاویر جین نے کپل شرما پر فلم بنانے کا اعلان کیا ہے، جس کا ٹائٹل ‘فنکار’ ہوگا۔

- Advertisement -

کپل شرما کی زندگی پر بننے والی فلم کی ہدایت کاری مریغدیپ سنگھ لامبا دیں گے جو بالی ووڈ فلم فقرے بھی ڈائریکٹ کرچکے ہیں۔

مہاویر جین کا کہنا تھا کہ اربوں لوگ اپنی روزمرہ زندگی میں خوش و پرسکون رہنے کے لیے کپل شرما سے شکریہ کے ساتھ ڈوپمائن کا ڈوز لیتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں