ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

صدر مملکت نے فنانس ضمنی بل 2022 کی منظوری دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: صدر مملکت نے فنانس ضمنی بل 2022 کی منظوری دے دی ہے، بل 13 جنوری کو قومی اسمبلی سے منظور ہوا تھا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فنانس ضمن بل 2022 ء پر دستخط کردئیے ہیں، 13 جنوری کو وزیر خزانہ شوکت ترین نے فنانس ضمنی بل 2022 ایوان میں پیش کیا تھا جسے قومی اسمبلی نے کثرت رائے سے منظور کیا تھا۔

آج صدر مملکت عارف علوی کی جانب سےمنظوری کے بعد فنانس ضمنی بل ایکٹ بن گیا ہے، اس کے علاوہ قومی اسمبلی نے اسٹیٹ بینک ترمیمی بل 2022 کثرت رائے سے منظور کیا تھا، اپوزیشن نے بل کی منظوری ‏کے خلاف اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کیا اور بل کی کاپیاں ہوا میں اچھال کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا تھا۔

- Advertisement -

اپوزیشن نے فنانس ضمنی بل کو آئی ایم ایف کی غلامی کرنے سے تعبیر کیا تھا۔

جبکہ اہم قانون سازی پر وزیراعظم عمران خان نے وزیرخزانہ شوکت ترین کو شاباش دی تھی، وزیراعظم نے شوکت ترین کو ‏اپنی نشست پر بلایا اور بلز کی منظوری میں کامیابی پر ان کی کارکردگی پر خوشی کا اظہار کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں