اشتہار

’دو لیجنڈ ایک ساتھ‘ عابدہ پروین اور نصیبو لال کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

لیجنڈری گلوکارہ عابدہ پروین اور نصیبو لال کی ایک دوسرے سے ملنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کا آغاز ہوگیا جس میں لیجنڈری صوفی گلوکارہ عابدہ پروین اور نصیبو لال نے اپنی آواز کا جادو جگایا، عابدہ پروین کے کلام ’تو جھوم‘ گایا تو مداح بھی جھومنے پر مجبور ہوگئے۔

اس کلام کو انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے اور اسے یوٹیوب پر گزشتہ 24 گھنٹوں میں 17 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے جب کہ ٹویٹر پر بھی یہ کلام ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔

- Advertisement -

لیجنڈ گلوکارہ عابدہ پروین اور نصیبو لال کی مشترکہ پرفارمنس سے پہلے ایک دوسرے سے عاجزانہ انداز میں ملنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوگئی اور دونوں گلوکاراؤں کے ایک دوسرے کے لئے احترام پر خوب داد دی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ مداحوں کی بڑی تعداد عابدہ پروین اور نصیبو لال کی گائیکی کو پسند کرتی ہے۔

اس سے قبل نصیبو لال نے پی ایس ایل سیزن 6 کا گانا ’گروو میرا‘ گایا تھا جس میں مداحوں نے ان کی گلوکاری کو خوب پسند کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں