اشتہار

اونٹ کو مارنا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بعض اوقات بپھرے جانوروں کے ساتھ مذاق کرنا یا انہیں مارنا شہریوں کو مہنگا پڑ جاتا ہے کیونکہ جانور فوری ردعمل دیتے ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان نے اونٹ کو ہاتھ مارنا چاہا تو اس نے فوری لات ماری اور نوجوان دھڑام سے نیچے جا گرا۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور اس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

- Advertisement -

مذکورہ ویڈیو بھارتی محکمہ جنگلات کے افسر نے کیپشن ’کرما‘ لکھتے ہوئے شیئر کی جسے اب تک لاکھوں ویوز حاصل ہوچکے ہیں اور اسے صارفین کی بڑی تعداد ری ٹویٹ بھی کررہی ہے۔

ویڈیو میں ایک اونٹ کو گلی میں چلتے ہوئے دیکھا گیا جب چند نوجوان وہاں سے گزر رہے ہیں، ایک شخص نے بغیر کسی وجہ کے اونٹ کو پیچھے سے ہاتھ مارنے کی کوشش کی اس کے بعد اسے فوری ردعمل ملا کیونکہ اونٹ نے اس کے ارادے کو بھانپتے ہوئے ہلکی سی ٹانگ ماری اور وہ منہ کے بل گر گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں