اشتہار

شبیر جان اور صبا حمید کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے سینئر اداکار شبیر جان، بہروز سبزواری کی اہلیہ سفینہ سبزواری، صبا حمید کی بھارتی گانوں پر ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار شبیر جان سمیت دیگر فنکاروں‌ نے حال ہی میں روبینہ اشرف کی بیٹی مینا طارق کی شادی کی تقریبات میں شرکت کی اور خوب ہلہ گلہ کیا جس کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

- Advertisement -

مینا طارق کے نکاح کے بعد سینیئر اداکار شبیر جان اور بہروز سبزواری کی اہلیہ سفینا سبزواری کی شادی میں ڈانس کی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں، جن پر لوگ طرح طرح کے تبصرے کرتے دکھائی دیے۔

وائرل ہونے والی ویڈیوز کو روبینہ اشرف نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں بھی شیئر کیا، جن کے بعد انہیں مختلف سوشل میڈیا پیجز بھی شیئر کیا گیا۔

وائرل ہونے والی ویڈیوز میں سینیئر اداکار شبیر جان کو بھارتی گانے ’منی بدنام ہوئی‘ سمیت ’بدتمیز دل‘ پر رقص کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

شادی تقریبات کی وائرل ہونے والی ویڈیوز میں سینیئر اداکار بہروز سبزواری کی اہلیہ سفینا سبزواری کی ڈانس ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ ’پریم رتن دھن پایو‘ پر رقص کرتی دکھائی دیں۔

واضح رہے کہ روبینہ اشرف کی بیٹی مینا طارق نے 14 جنوری کو عمران شیخ سے نکاح کرکے نئی زندگی کا آغاز کیا تھا۔

مینا طارق کی شادی کی تقریبات 12 جنوری سے شروع ہوئی تھیں اور ان کے مایوں کی تقریبات کی ویڈیوز بھی وائرل ہوئی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں