پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

لکی مروت آپریشن: ایف سی اہلکار کے قتل میں ملوث 2 دہشت گرد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

لکی مروت: خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایف سی اہلکار کے قاتلوں کو عبرتناک انجام سے دوچار کردیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات پر لکی مروت کے علاقے شیری خیل میں آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران ایف سی اہلکار کےقتل میں ملوث 2دہشت گرد ہلاک کئے گئے۔

پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی شناخت عبدالرؤف اور سلمان کے نام سے ہوئی، ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا، ہلاک دہشتگردوں سے2کلاشنکوف اور گولیاں برآمد ہوئی۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: لکی مروت: پولیس موبائل پر فائرنگ، 4 اہلکار شہید

پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی مزید ساتھیوں کی تلاش کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ سال اکتوبر میں لکی مروت کے علاقے تنگ روڈپر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے پولیس موبائل پر فائرنگ کی ، فائرنگ سے تھانہ لکی پولیس کے اے ایس آئی سمیت چار اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

شہدا میں اے ایس آئی یعقوب، سپاہی مستقیم، سپاہی انعام اللہ اور ڈرائیور رحیم شامل تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں