تازہ ترین

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

مشن پی ایس ایل 7: کراچی کنگز نے تیاریاں شروع کردی

کراچی: پاکستان سپر لیگ کی مقبول ترین فرنچائز کراچی کنگز نے مشن پی ایس ایل سیون کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کا تربیتی کیمپ این بی پی اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں شروع ہوگیا ہے، پاکستان سے وابستہ کھلاڑیوں نےکیمپ کو جوائن کرلیا ہے، کپتان بابراعظم ایک 2روز بعد ٹیم کو جوائن کرینگے۔

عمادوسیم، صاحبزادہ فرحان، محمدالیاس،روحیل نذیر ٹریننگ کرینگے جبکہ محمد عامر، شرجیل خان، محمد عمران، محمد طحہ اور طلحہ احسان ٹریننگ کرینگے عمیدآصف کل سےاسکواڈ کا حصہ ہونگے۔

غیرملکی کوچزپیٹر مورس اور ڈگی براؤن آج رات کراچی پہنچیں گے جبکہ کراچی کنگز سے وابستہ غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ بھی جلد شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ کراچی پی ایس سیل سیون کے افتتاحی میچ میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز27جنوری کو آمنے سامنے ہوں گی۔

Comments

- Advertisement -