اشتہار

خادم الحرمین نے مایوس شخص کی مشکل حل کردی

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے نامعلوم مرض میں مبتلا بچے کے علاج سے مایوس شخص کی مشکل حل کردی۔

عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نامعلوم بیماری میں مبتلا کویتی شہری براک حسین کے والد کی مایوسی خادمین الحرمین شریفین نے امید میں تبدیل کر دی۔

بچے کے والد حسین نے بتایا کہ ان کا بچہ براک پیدا ہونے سے لے کر ڈیڑھ سال کی عمر تک سانس لینے میں دشواری کا شکار نہیں تھا لیکن اسے پٹھوں کی کمزوری کا مسئلہ تھا اور وہ ڈاکٹروں کی تشخیص پر جسمانی علاج اور ورزشیں کروا رہا تھا۔

- Advertisement -

دیڑھ سال کویت شہری کو اندازہ ہوا کہ ان کے بیٹے کی کم میں خم ہے جو ریڑھ کی ہڈیم، اعصاب میں درد اور دیگر مسائل کا باعث بنے گا۔

کویتی شہری کا کہنا تھا کہ میرے بیٹے کا علاج کویت میں ناممکن ہوا تو میں نے خادم الحرمین شریفین سے مدد کی اپیل کی اور سعودی سفارت خانے میں دستاویزات اور میڈیکل رپورٹس جمع کرائی جس کے بعد مجھے سعودی عرب جانے کی منظوری دی گئی۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ جو کچھ ہوا وہ ایک خواب کی طرح تھا لیکن خادم حرمین شریفین کے لیے یہ کوئی عجیب بات نہیں ہے اور یہ راحت ایسے وقت میں آئی جب بچے کے تمام علاج ناکام ہو گئے۔ ڈاکٹروں نے اسے ہدایت کی کہ وہ اسے اپنے ساتھ گھر لے جائیں۔ اسے ایک ایک آکسیجن ٹیوب لگائی گئی۔

مریض براک حسین اس وقت نیشنل گارڈ کے شاہ عبدالعزیز میڈیکل سٹی میں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں طبی زیر علاج ہے، جس کے مرض کی تشخیص کیلئے ڈاکٹروں کی جانب سے معائنے اور ایکسرے جاری ہیں تاہم ابھی تک کوئی خاص طریقے کار نہیں اپنایا گیا۔

شاہ سلمان نے کویتی شہری کے بچے براک حسین کے علاج کیلئے ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں