اشتہار

افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے: چینی سفیر

اشتہار

حیرت انگیز

کابل: چینی سفیر نے افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی سے کہا ہے کہ افغانستان کے اندرونی معاملات میں چین مداخلت نہیں کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق افغان وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چینی سفیر وانگ یو کی جانب سے یقین دہائی کرائی گئی ہے کہ افغانستان کے اندرونی معاملات میں کوئی مداخلت نہیں کی جائے گی۔

ترجمان کے مطابق چینی سفیر وانگ یو نے آج افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی سے ملاقات کی، جس میں چینی سفیر نے انھیں امداد دینے کی یقین دہانی کرائی۔

- Advertisement -

چینی سفیر نے یہ بھی کہا کہ افغانستان کے اندرونی معاملات میں ہم کوئی مداخلت نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ طالبان کی افغان حکومت خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ تجارتی روابط استوار کرنے کی کوششیں کر رہی ہے، اس سلسلے میں افغانستان اور ترکمانستان کے حکام کے درمیان آج دو طرفہ سیاسی، سفارتی اور اقتصادی تعلقات، سیکورٹی تعاون، TAPI اور TAP منصوبوں کے جلد آغاز پر بات چیت کی گئی۔

افغانستان چاہتا ہے کہ ترکمانستان کے ساتھ تجارتی اور نجی شعبے کی سرگرمیوں میں اضافہ کیا جائے، ماربل، خشک اور تازہ میوہ جات اور دیگر اجناس کی برآمدات میں اضافہ ہو۔

افغان اسلامی امارت کے نائب ترجمان بلال کریمی نے ٹوئٹر پر کہا کہ بندرگاہوں میں ریلوے کے نا مکمل منصوبوں کی تکمیل اور افغانستان میں سولر اور ونڈ پاور میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بھی مفید بات چیت اور اتفاق رائے کیا گیا۔ اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ افغانستان کے راستے کو وسطی اور جنوبی ایشیا کے درمیان ٹرانزٹ کے لیے استعمال کیا جائے گا اور یہ راستہ مائع قدرتی گیس، معدنیات اور خوراک لے جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں