جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

حضورﷺنے ریاست مدینہ کے اصول وضع کرکے تمام تہذیبوں کی بنیاد رکھی، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حضورﷺ نے ریاست مدینہ کے اصول وضع کرکے تمام تہذیبوں کی بنیاد رکھی، بطور قوم اور ریاست ان اصولوں پر عمل کرنے کیلئے بھرپورکوشش کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ حضورﷺنے ریاست مدینہ کے رہنمااصول وضع کئے، حضورﷺنے اصول وضع کرکے تمام تہذیبوں کی بنیاد رکھی، پاکستان میں آج ہمیں اپنی صلاحیتوں کا ادراک کرنا ہے اور بطورقوم،ریاست ان اصولوں پر عمل کرنے کیلئے بھرپورکوشش کرنا ہے۔

- Advertisement -

یاد رہے رواں ماہ وزیر اعظم عمران خان نے مولانا طارق جمیل سے ملاقات میں کہا تھا کہ ہم حضورﷺکی تعلیمات پرعمل پیراہوکرہی ترقی کرسکتےہیں۔

مولانا طارق جمیل نے ریاست مدینہ کے فلاحی ماڈل کو نافذ کرنے کے ساتھ ساتھ تعلیمات نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں نوجوانوں کی کردار سازی پر زور دینےکے لیے وزیر اعظم کی کاوشوں کو سراہا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں