قومی معروف صوفی گلوکارہ عابدہ پروین گلوکارہ نصیبو لال سے ملنے کا احوال بتاتے ہوئے زارو قطار رو پڑیں۔
پاکستان کے معروف میوزیکل پروگرام کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کا آغاز کلام ‘تو جھوم’ سے ہوا جس میں لیجنڈری گلوکارہ عابدہ پروین اور نصیبو لال نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔
تو جھوم کی ریکارڈنگ سے قبل گلوکارہ عابدہ پروین اور گلوکارہ نصیبو لال کے باہمی احترام کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا کہ کس طرح عابدہ پروین نصیبو لال سے عاجزی سے مل رہی ہیں۔
View this post on Instagram
ویڈیو پر صارفین کی بڑی تعداد نے دونوں گلوکاراؤں کی خوب تعریف کی تاہم ان کے ذہنوں میں یہ سوال بھی تھا کہ عابدہ پروین کی اس عاجزی کی کیا وجہ تھی۔
عابدہ پروین نے یہ بھی کہا کہ ہم انسان ہیں اور ہماری حیثیت کچھ نہیں ہے، ساتھ ہی گلوکارہ یہ قصہ سناتے ہوئے زارو قطار روتی رہیں۔
لیجنڈ گلوکارہ نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں بتایا کہ مجھے بچپن میں میری والدہ نے حضرت امام حسین علیہ السلام کے دروازے کا قیدی بنایا تھا، یہ ادب و احترام ان کے دروازے کی دین ہے۔