ایشیز سیریز جیتنے کے بعد فتح کے جشن میں پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ جشن میں شامل نہ ہوئے تو ان کے ساتھی کرکٹرز نے شراب کی بوتلیں نیچے رکھ کر انہیں واپس بلا لیا۔
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے ایشیز سیریز میں انگلش ٹیم کو 4-0 سے آؤٹ کلاس کیا، انگلش ٹیم آسٹریلوی سرزمین پر بے بس نظر آئی اور کسی بھی ٹیسٹ میں کامیابی حاصل نہ کرسکی۔
سیریز جیتنے کے بعد کھلاڑیوں نے جشن منایا جس میں ہمیشہ کی طرح شراب کا استعمال کیا جارہا تھا لیکن وہاں عثمان خواجہ موجود نہیں تھے وہ اس سے قبل ہی چلے گئے تھے۔
Usman Khawaja had to miss part of the celebrations earlier today as alcohol was present but Pat Cummins made sure he was called over and the drinks put aside pic.twitter.com/ixFdUsbWWv #AUSvENG #Cricket
— Saj Sadiq (@SajSadiqCricket) January 16, 2022
لیکن آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز انہیں نہ بھولے، انہوں نے فوری طور پر شراب کی بوتلیں وہاں سے پیچھے ہٹوادیں اور عثمان خواجہ کو اسٹیج پر بلایا ان کے ساتھ جیت کا جشن منایا۔
سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو شئیر کیا جا رہا ہے، اور آسٹریلوی کپتان کے اس اقدام کو سراہا بھی جا رہا ہے۔
یاد رہے ایشز سیریز کے پانچویں ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے شاندار بولنگ کے ذریعے انگلینڈ کو 146 رنز سے شکست دے کر سیریز 0-4 سے اپنے نام کر لی، ٹریوس ہیڈ کو شاندار بلے بازی پر نا صرف میچ کا بلکہ 357 رنز اسکور کرنے پر سیریز کا بھی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔