منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

عبوری وزیر اعظم کے لیے 4 لیگی امیدواروں کے نام دیکھ کر نواز شریف ناراض

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے گزشتہ روز جن 4 لیگی رہنماؤں کا ذکر کیا تھا، ان کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ عبوری وزیر اعظم کے منصب کے لیے امیدوار تھے۔

ذرائع کے مطابق عبوری وزیر اعظم کے لیے 4 لیگی امیدواروں کے نام دیکھ کر نواز شریف ناراض ہو گئے، شہباز شریف کی مرضی سے نواز شریف کو عبوری سیٹ اپ پر منانے کی کوشش ناکام ہو گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری نے جن 4 لیگی رہنماؤں کا ذکر کیا وہ عبوری وزیر اعظم کے امیدوار تھے، ان چار میں سے ایک رہنما چند روز پہلے نواز شریف سے ملنے گئے تھے، اور انھوں نے عبوری وزیر اعظم کے لیے اپنا نام سب سے اوپر لکھا تھا۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق باقی 3 میں سے ایک سینٹرل پنجاب دوسرا پوٹھوہار اور تیسرا کراچی سے تھا، پوٹھوہار سے امیدوار نے خود خواہش ظاہر نہیں کی بلکہ انھیں نامزد کیا گیا تھا۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ لندن تجویز لے کر جانے والے کو شہباز شریف کی حمایت حاصل تھی، جب کہ لاہور کے رکن اسمبلی پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے امیدوار تھے۔

تاہم نواز شریف نے تجویز سن کر ناراضی کا اظہار کیا، اور کہا آپ کی تجویز نامناسب ہے اور اس سے پہلے آپ کو پوچھنا چاہیے تھا۔ لیگی رہنما نے کہا یہ سب مجھ پر متفق ہیں اس لیے اپنا نام اوپر رکھا ہے، پی ٹی آئی، پی پی کے کچھ ارکان بھی ساتھ دینے کے لیے تیار ہیں۔

نواز شریف نے کہا عبوری سیٹ اپ نہیں شفاف اور فوری نئے انتخابات چاہیئں، ہم کیوں کسی سے محض اس نظام کے لیے ٹکٹ کے وعدے کریں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے دعویٰ کے ساتھ ن لیگ کے 4 بڑوں کی ایک ملاقات کا راز بھی فاش کیا تھا، کم از کم 4 رہنما ’کسی‘ سے ملنے اور یہ بتانے گئے کہ اگر ان کی پارٹی کی قیادت موزوں نہ لگے تو ان پر غور کیا جائے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں ریس لگی ہوئی ہے، پارٹی کے 4 بڑے رہنما سابق وزیر اعظم کو ہٹا کر قیادت لینا چاہتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

نعیم اشرف بٹ
نعیم اشرف بٹ
نعیم اشرف بٹ اے آر وائی نیوز کے تحقیقاتی صحافت کے ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ہیں

مزید خبریں