کابل: افغانستان میں زلزلے نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق ہوگئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے مغربی حصے میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے سے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا اور 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔
حکام کے مطابق زلزلے سے صوبہ بادغیس میں نقصان پہنچا اور زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی۔
- Advertisement -
رپورٹ کے مطابق زلزلے کے باعث کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
زلزلہ مقامی وقت کے مطابق 11 بجکر 40 منٹ پر آیا۔