اشتہار

حکومت کا چوہدری نثار سے وزارت واپس لینے پر غور

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان اور چوہدری اعتزاز احسن کے مابین جاری کشمکش کے اثرات پرتب ہونا شروع ہوگئے ہیں اور حکومت نے چوہدری نثار سے وزارتِ داخلہ کا قلمدان واپس لینے پر غور شروع کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چوہدری نثار کی مخالف لابی سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی وزیر ِ اعظم سے ملاقاتیں جاری ہیں اور چوہدری نثار کی جگہ عبدالقادری بلوچ کو وزیر داخلہ نامزد کرنے پر غور کیا جارہا ہے اور حتمی اعلان آئندہ چند گھنٹوں میں متوقع ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ صورتحال کا دارو مدار چوہدری نثار پر ہے کیونکہ وہ وزیر َ اعظم اور ان کے قریبی رفقاء کے منع کرنے کے باوجود اعتزاز احسن کے خلاف پریس کانفرنس کرنے پر بضد ہیں اور امکان ہے کہاگر انہوں نے یہ پریس کانفرنس کی تو انہیں اپنی وزارت سے ہاتھ دھونے پڑیں گے۔

Comments

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں