جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

گوجرانوالہ: نوسربازوں نے جج کا بینک اکاؤنٹ خالی کرڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

گوجرانوالہ: ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے لودھراں اور وہاڑی میں کارروائی کرکے دھوکہ دہی سے جج کا اکاؤنٹ لوٹنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان نے بینک کا نمائندہ بن کر گوجرانوالا میں تعینات ایڈیشنل سیشن جج کو ٹیلی فون کیا اور بینک اکاؤنٹ سے متعلق معلومات لے کر 5 لاکھ روپے نکال لئے۔

ایڈیشنل سیشن جج کی شکایت پر ایف آئی اے نے ملزمان کا سراغ لگا کر انہیں گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں عباس ، ہاشم اور عبدالشکور شامل ہے، گرفتار ملزمان میں شامل ملزم عباس گروہ کا سرغنہ ہے جو فراڈ کی درجنوں وارداتیں کر چکا ہے، ملزم اہم شخصیات کو ٹارگٹ کرتا تھا۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ رواں ماہ کی 5 تاریخ کو ایف آئی اے سائبر کرائم نے کارروائی کرتے ہوئے جامعہ کراچی کے طلبا کو بلیک میل کرنے اور ہراساں کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا۔

ایف آئی اےسائبرکرائم کا کہنا تھا کہ ملزمان چھپ کر طلبا کی ویڈیوز بناتے تھے، گرفتار ملزمان میں ایک رکشہ ڈرائیور اور یونیورسٹی ملازم کا ڈرائیور شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں