ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

اکشے کمار کے سامنے ’شیر‘ آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ میں کھلاڑی کے نام سے مشہور اکشے کمار کے سامنے شیر آگیا جس کی ویڈیو انہوں نے انسٹاگرام پر شیئر کردی۔

بالی ووڈ اداکار اکشے کمار ریاست راجستھان میں چھٹیاں گزار رہے ہیں، انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک شیر کی ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ شیر ان کے سامنے سے گزر رہا ہے۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اکشے کمار نے لکھا کہ ’سونے پہ سہاگا مانگا تھا یہ تو اس سے بھی بڑھ کر ہوگیا۔‘

اداکار نے مزید لکھا کہ ’آج وہ اس شاندار خوبصورتی کو دیکھ کربہت مسحور ہیں ان کا مشن رنتھمبور بھی پورا ہوگیا ہے۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Akshay Kumar (@akshaykumar)

اکشے کی اس ویڈیو کو ان کے مداحوں کی جانب سے بھی خوب سراہا جارہا اور صارفین کی جانب سے شیر کی ویڈیو پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

ایک صارف نے اکشے کو شیر کی ویڈیو کرنے پر اسی شیر کے ساتھ ایک فلم بنانے کا بھی مشورہ دے ڈالا۔

ایک اور سوشل میڈیا صارف نے مضحکہ خیز تبصرہ کرتے ہوئے لکھاکہ ’اے راجو بھاگ رے تو وہاں سے۔‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں