کابل : امارات اسلامیہ افغانستان کے وزیر اعظم ملا محمد حسن اخوند نے عالمی اداروں سے ملک میں سرمایہ کا مطالبہ کردیا۔
امارات اسلامیہ افغانستان کے وزیر اعظم مل محمد حسن اخوند نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عالمی برادری سے یہ مطالبہ کیا، انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کو امارات اسلامیہ کو تسلیم کرنے میں پہل کرنی چاہیے۔
محمد حسن اخوند نے کہا کہ امارات اسلامیہ کرپشن کے خاتمے اور سیکیورٹی کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور ملک میں سیکیورٹی قائم کردی گئی ہے۔
- Advertisement -
وزیر اعظم امارات اسلامیہ نے عالمی اداروں سے ملک میں سرمایہ کاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری افغانستان میں بنیادی امداد فراہم کرے، عارضی امداد افغانستان کے مسائل کا حل نہیں ہے۔