جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

کراچی: 18 گریڈ کا پولیس افسر نوکری سے برطرف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں 18 گریڈ کے پولیس افسر غلام مرتضیٰ بھٹو کو نوکری سے برطرف کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں سندھ پولیس کے 18 گریڈ کے افسر غلام مرتضیٰ بھٹو کو کرپشن، اختیارات کے ناجائز استعمال سمیت دیگر الزامات پر نوکری سے برطرف کردیا گیا۔

غلام مرتضیٰ بھٹو کی برطرفی کا اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

- Advertisement -

پولیس افسر سندھ سمیت کراچی کے مختلف اضلاع میں اپنی خدمات سر انجام دے چکے ہیں، پنجاب میں بھی ان کی تعیناتی رہی تھی۔

پولیس حکام کے مطابق غلام مرتضیٰ بھٹو سابق ایس پی گلشن، سی ٹی ڈی بھی تعینات رہ چکے ہیں، ان کو محکمہ جاتی کارروائی کے بعد برطرف کیا گیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ غلام مرتضیٰ بھٹو کا تعلق پاکستان سروسز آف پولیس سروسز سے تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں