تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

چوری کا انوکھا طریقہ، حیرت انگیز ویڈیو وائرل

بھارت میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک چور کو بند کھڑکی سے خالی گھر میں داخل ہوتے دکھایا گیا ہے

خالی گھروں میں چوری ہونا کچھ زیادہ حیران کن نہیں مگر کبھی کبھی چور چوری کے لیے ایسے انوکھے طریقے استعمال کرتے ہیں کہ جنہیں دیکھ عقل دنگ رہ جاتی ہے۔

بھارت کے آئی پی ایس افسر روپن شرما نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک چور بند کھڑکی کی جالی کے چند انچ کے خلا سے صرف ایک منٹ چار سیکنڈ میں گھر میں داخل ہوجاتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے پکڑے گئے چور کی پولیس اہلکار ہتھکڑی کھولتا ہے جس کے بعد وہ چور  بند کھڑکی سے  گھر میں داخل ہونے کا ڈیمو پیش کرتا ہے، چور انتہائی مہارت کے ساتھ ایک گھر کی بند کھڑکی میں لگی لوہے کی جالی کے چند انچ کے خلا سے پہلے اپنے پیر اندر داخل کرتا ہے پھر اپنے جسم کو ترچھے انداز میں حرکت دیتا ہوا مکمل طور پر گھر کے اندر داخل ہوجاتا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اب تک دس ہزار سے زائد لوگ اس کو دیکھ چکے ہیں اور دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔

ایک صارف نے کہا کہ ‘‘یہ چور ضرور جمنازیم جاتا ہوگا’’، تو دوسرے نے اسے کسی دوسرے نظریے سے دیکھا اور لکھا ‘‘میں نے واقعی ایک زیرو فگر والے پتلے شخص کو دیکھا’’۔

ایک صارف نے تو چور کی کاوش کو سراہنے والا تبصرہ کیا اور کہا کہ ‘‘یہ سب آسان نہیں اس میں بھی بہت محنت لگتی ہے’’ جب کہ کچھ صارفین نے برملا کہا کہ ‘‘اس کارنامے پر چور کو انعام دینا چاہیے’’۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں بھی گوہاٹی میں ایک نامعلوم چور مکینوں سے خالی گھر میں داخل ہوا اور گھر کی قیمتی چیزوں کا صفایا کرنے کے بعد بھوک مٹانے کے لیے کچن میں جاگھسا تھا، لیکن گھر والوں کی غیر موجودگی سے آگاہ پڑوسیوں نے کچن سے کھانے کی خوشبو آتے دیکھ کر پولیس کو بلاکر چور کو گرفتار کرایا تھا۔

Comments

- Advertisement -