منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

برطانیہ میں لڑکیوں کے ’پنیر‘ کھانے کے اشتہار پر پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانیہ میں لڑکیوں کے پنیر کھانے کے اشتہار پر پابندی عائد کردی گئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے ایڈورٹائزنگ ریگولیٹر نے ایک ٹی وی اشتہار پر پابندی لگائی ہے جس میں ایک لڑکی کو الٹا لٹکتے ہوئے پنیر کھاتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

ایڈورٹائزنگ ریگولیٹر حکام کا کہنا ہے کہ اس طرح کے اشتہار سے ایسے رویے کو فروغ مل سکتا ہے جو دم گھٹنے کا باعث بن سکتا ہے۔

- Advertisement -

اشتہار میں دو کم عمر لڑکیاں فٹ بال کے گول پوسٹ سے الٹی لٹکی ہوئی تھیں اور اس بات پر بحث کررہی تھیں کہ جب آپ الٹا لٹکتے ہیں تو کھانا کہاں جاتا ہے، پھر لڑکیوں میں سے ایک نے پنیر کا ایک ٹکڑا کھایا۔

ڈیریلیہ پنیر کا اشتہار امریکی اسنیکس کی بڑی کمپنی مونڈیلیز کا ایک برانڈ گزشتہ سال اگست میں برطانوی ویڈیو آن ڈیمانڈ سروسز پر دکھایا گیا تھا۔

اتھارٹی نے کہا کہ بچے لڑکیوں کی طرح یہ حرکت کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں اور ایک شخص نے شکایت کی تھی کہ ایک تین سالہ رشتہ دار نے اشتہار دیکھ کر الٹا لٹکتے ہوئے کھانا کھایا تھا۔

مونڈیلیز کا کہنا ہے کہ اس اشتہار کا مقصد والدین کے لیے تھا اور اسے صرف بالغوں کے لیے پروگرامنگ پر دکھایا گیا تھا۔

انہوں نے اشتہار کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ لڑکیاں زمین کے اتنے قریب تھیں کہ گرنے سے محفوظ رہیں، اور ان کی نگرانی کرنے والے بالغ افراد کو پس منظر میں دیکھا جا سکتا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں