جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

رانا شمیم کے بیان حلفی سے متعلق آڈیو سامنے آگئی، برطانوی سولیسٹر کے اہم انکشافات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : برطانوی سولیسٹر چارلس گتھری نے انکشاف کیا ہے کہ سابق چیف جج گلگت بلتستان راناشمیم نے بیان حلفی ‏پر دستخط نوازشریف کےدفتر میں کیے۔

تفصیلات کے مطابق سابق چیف جج گلگت بلتستان راناشمیم کے بیان حلفی سے متعلق آڈیو سامنے آگئی ، صحافی عرفان ہاشمی برطانوی سولیسٹر چارلس گتھری کی آڈیو سامنے لے کر آئے۔

آڈیو میں چارلس گتھری رانا شمیم کے بیان حلفی سے متعلق بتا رہے ہیں، چارلس گتھری نے انکشاف کیا ہے کہ رانا شمیم نے بیان حلفی پر دستخط نوازشریف کے دفتر میں کیے۔

- Advertisement -

چارلس گتھری کا کہنا تھا کہ دستاویزات کا پوری طرح سےمطالعہ نہیں کرسکا، علم تھا نوازشریف سےمتعلق اس میں کوئی بڑی بات ہے، دستاویزات کو سرسری دیکھنے کے بعد ان کی تصدیق کر دی۔

برطانوی سولیسٹر نے مزید بتایا کہ دستخط کےوقت اردگرد کافی لوگ موجود تھے، ان لوگوں کی موجودگی سےلگادستاویزات کافی اہمیت کےحامل ہیں۔

اس آڈیو کے حوالے سے صحافی عرفان ہاشمی نے کہا فرانزک ماہرین نے تصدیق کی آڈیو میں کوئی ٹمپرنگ نہیں ہے،یہ پہلاحصہ ہے،مزید شواہد بھی سامنے آنے ہیں۔

عرفان ہاشمی کا کہنا تھا کہ راناشمیم کسی دباؤ میں تھے، کہا ٹھہرے،کس نے ریسو کیا، کئی سوال اٹھتے ہیں، سابق چیف جسٹس راناشمیم جس ہوٹل میں ٹھہرے وہ ماربل آرچ کے قریب ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں