اتوار, فروری 2, 2025
اشتہار

پاکستان سے برطانیہ اور یورپ جانے والے مسافروں کیلئے بڑی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: یورپی سیفٹی ایجنسی ایاسا کی کلیئرنس کے بعد پی آئی اے مارچ اور اپریل کے درمیان برطانیہ اور یورپ کیلئے اپنی پروازیں شروع کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق یورپی سیفٹی ایجنسی ایاسا کی جانب سے پاکستانی طیاروں اور پی آئی اے پر پابندی کا معاملے پر قومی ایئرلائن کے ایاسا سے روابط کا سلسلہ تواتر سے جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یورپی سیفٹی ایجنسی ایاسا آئندہ ماہ پی آئی اے کا سیفٹی آڈٹ کرے گا ، ایاسا نے اجازت نامہ بحالی کیلئے ایک مربوط لائحہ عمل سے پی آئی اے کو آگاہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق عالمی ہوا بازی کی تنظیم اکاوٴ کے سی اے اے آڈٹ کے بعد ایاسا پی آئی اے کی جانب سے کئے گئے اقدامات کاازسر نو جائزہ لے گا، ایاسا کی ازسرنو جائزہ کے بعد پاکستانی طیاروں اور پی آئی اے کے بحالی کے امکانات ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ایاسا کی جانب سے ازسر نو جائزہ کے بعد پی آئی اے کی پروازوں کا بحالی کا اجازت کا شیڈول جاری کیا جائے گا ، ایاسا کی کلیئرنس کے بعد پی آئی اے مارچ اور اپریل کے درمیان برطانیہ اور یورپ کیلئے اپنی پروازیں شروع کرے گا۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے سیفٹی ،آپریشن اور انجینئرنگ کے شعبوں میں اقدامات سے متعلق ایاسا کے تحفظات دور کریں گے۔

ترجمان کے مطابق پی آئی اے ایاسا کی جانب سے کسی بھی آڈٹ کیلئے مکمل طور پر تیار ہے، پی آئی اے کا فلائٹ سیفٹی انڈیکس عالمی معیار کے بعد اور تاریخ کے سب سے بلند درجے پر ہے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں